ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این ڈی اے کے اقتدار میں دیئے گئے قرض کی کتنی رقم ڈوبی،سرکار بتائے:چدمبرم

این ڈی اے کے اقتدار میں دیئے گئے قرض کی کتنی رقم ڈوبی،سرکار بتائے:چدمبرم

Sun, 02 Sep 2018 20:08:47    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر خزانہ ار کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مرکزی سرکار سے پوچھا ہے کہ یو پی اے کے اقتدار میں تقسیم کئے گئے بینکوں کا کتنا قرض ڈوب گیا؟

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک کے بعد ایک کئی ٹوئٹ کر کے سرکار سے سوال کیا کہ مئی 2014 کے بعد کتنے قرض دیئے گئے اور ان میں سے کتنی رقم غیرملکی جائیداد(این پی اے) ہو گئی ۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے گزشتہ ہفتہ کو ایک پروگرام میں سابقہیو پی اے سے سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھاکہ اس دوران سفارش کی بنیاد پر خوب قرض تقسیم کئے گئے ۔ انہوں نے بینکوں کے ڈوبے ہوئے قرضوں کے لئے سابقہ سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بارہ بڑے دفالٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ان پر 1.75لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے ۔ انہوں نے کہا تھ اکہ یہ قرض 2014 سے پہلے دیا گیا تھا۔چدمبرم نے وزیر اعظم کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ذریعہ ان سے سوال کیا کہ یو پی اے اقتدار میں دیئے گئے کتنے قرض ڈوب گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رکن پارلیمنٹ میں بھی سوال پوچھا گیا لیکن اب تک اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیر اعظم کے الزامات کو درست مان بھی لیا جائے تو ان میں سے کتنے قرضوں کو موجودہ این ڈی اے سرکار میں جدید کاری کی گئی ہے اور ان میں سے کتنے کو رول اوور کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آخر کار سرکار نے ان قرضوں کو واپس کیوں نہیں لیا۔ انہیں ایور گرین کیوں کیا گیا؟واضح رہے کہ ایور گرین قرض میں ایک خاص مدت کے اندر اصل رقم کی ادائی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔


Share: